News

آئرلینڈ میں فالج کے مریضوں میں 8 فیصد اضافہ ،طبی ماہرین کی خطرے کی گھنٹی

ڈبلن(آرٹوفور) آئرش ہیلتھ فاؤنڈیشن نے آئرلینڈ میں اسپتالوں میں فالج کے مریضوں کے داخلوں میں 8 فیصد اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکام کو فوری اقدامات کا مشورہ دیا ہے۔

آئرش نیشنل آڈٹ آف اسٹروک 2023 رپورٹ کے مطابق، ایڈووکیسی اینڈ پیشنٹ سپورٹ کے ڈائریکٹر، کرس میسی نے اس صورتحال کو “واضح وارننگ” قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ “یہ اضافہ ہیلتھ اتھارٹیز کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے، اور قومی اسٹروک اسٹریٹجی پر مکمل عملدرآمد کے لیے مزید تاخیر کی گنجائش نہیں۔”

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کچھ معاملات میں بہتری آئی ہے، جیسے کہ جلدی میڈیکل معائنے اور زیادہ تھرومبیکٹومی کیسز، لیکن اب بھی یوکے کے معیار سے بہت پیچھے ہیں، خاص طور پر “ارلی سپورٹڈ ڈسچارج” (جلدی چھٹی کے عمل) میں جہاں آئرلینڈ کا ریٹ 9 فیصد ہے جبکہ یوکے میں یہ 52 فیصد ہے۔

میسی نے مزید انکشاف کیا کہ صرف 6 فیصد مریضوں کا نفسیاتی معائنہ کیا گیا، حالانکہ تحقیق سے معلوم ہوتا ہے کہ فالج کے بعد مریضوں میں ڈپریشن، بےچینی اور یہاں تک کہ خودکشی کے رجحانات عام ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، 2023 میں تقریباً 2000 مریضوں کو فالج یونٹ میں علاج سے محروم رکھا گیا، جس سے شرحِ اموات اور مستقل معذوری کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔

ہیلتھ بجٹ 2025 میں اضافی اسٹاف اور ارلی ڈسچارج سروسز کے لیے فنڈز مختص کیے گئے ہیں، مگر ماہرین نے حکام سے اس عمل کو تیز کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ قومی حکمتِ عملی کے اہداف بروقت حاصل کیے جا سکیں۔

کرس میسی نے کہا کہ “اب وقت آ گیا ہے کہ وعدے پورے کیے جائیں، کیونکہ اگر تاخیر جاری رہی تو یہ بحران مزید گہرا ہو سکتا ہے۔”

آئرلینڈ میں فالج اب بھی اموات اور معذوری کی بڑی وجوہات میں شامل ہے، اور ہر سال ہزاروں لوگ اس کا شکار ہو رہے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بڑھتا ہوا بلڈ پریشر، شوگر، جسم میں چربی کی زیادتی اور تمباکو نوشی فالج کی بڑی وجوہات ہیں۔ انہوں نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ اپنی صحت کا خیال رکھیں، باقاعدگی سے طبی معائنہ کروائیں، اور صحت مند طرزِ زندگی اپنائیں تاکہ فالج جیسے خطرناک مرض سے بچا جا سکے۔ 

R24 News

About Author

You may also like

News

آئرلینڈ میں پاکستانی ناشتہ: ایک چیلنج بن چکا ہے

ڈبلن: آئرلینڈ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لیے اپنے وطن کے روایتی ناشتے کا لطف اٹھانا ایک مشکل امر بنتا
News

آئرلینڈ میں مکانات کی فراہمی، حکومت پُرعزم – پاکستانی کمیونٹی بھی متاثر

کارک (رپورٹ: R24 نمائندہ خصوصی) آئرلینڈ کے وزیراعظم (Taoiseach) مائیکل مارٹن نے کہا ہے کہ وہ ملک میں گھروں کی