پاکستان آئرلینڈ بزنس کونسل کا ماہانہ نیٹ ورکنگ اجلاس 27 فروری کو ڈبلن میں ہوگا

ڈبلن (آر 24 نیوز) پاکستان آئرلینڈ بزنس کونسل (PIBC) کا ماہانہ نیٹ ورکنگ اجلاس 27 فروری بروز جمعرات RDS ممبرز کلب، ڈبلن میں منعقد ہوگا۔ اجلاس سہ پہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔
یہ اجلاس آئرلینڈ میں مقیم پاکستانی کاروباری برادری اور آئرش بزنس سیکٹر کے درمیان تجارتی روابط کو فروغ دینے کا ایک سنہری موقع فراہم کرے گا۔ شرکاء کو کاروباری مواقع تلاش کرنے، نئے پارٹنرشپس بنانے اور دوطرفہ تجارت کو مزید مستحکم کرنے کا موقع ملے گا۔
شرکت بالکل مفت
صرف تیس شرکاء کے لئے محدود نشستیں دستیاب ہیں
رجسٹریشن کے لیے لنک:
یہاں رجسٹر کریں
پاکستان اور آئرلینڈ کے کاروباری تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے اس اہم اجلاس میں بھرپور شرکت کریں۔
(آر 24 نیوز آئرلینڈ)