News

پاکستان اوورسیز کمیونٹی آئرلینڈ کو اسلامی ریلیف کی جانب سے انسانی خدمت کے اعتراف میں ایوارڈ

ڈبلن (ر24 نیوز) پاکستان اوورسیز کمیونٹی (POC) آئرلینڈ کو اسلامی ریلیف کی جانب سے فلاحی منصوبوں میں تعاون اور انسانی خدمت کے اعتراف میں خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز ایک پروقار تقریب میں دیا گیا، جس میں مختلف کمیونٹی رہنماؤں اور معززین نے شرکت کی۔

اسلامی ریلیف نے POC آئرلینڈ کے رفاہی کاموں میں کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ تنظیم ہمیشہ سے ضرورت مندوں کی مدد اور سماجی بہتری کے لیے سرگرم رہی ہے۔ POC آئرلینڈ نے مختلف تقریبات کے ذریعے فلاحی منصوبوں کے لیے فنڈز جمع کرنے اور آگاہی مہمات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے، جس سے کمیونٹی کے اندر اتحاد اور یکجہتی کو فروغ ملا ہے۔

تقریب میں مقررین نے کہا کہ ایسی تنظیمیں معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔ اسلامی ریلیف نے امید ظاہر کی کہ POC آئرلینڈ مستقبل میں بھی فلاحی سرگرمیوں میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔

پاکستانی کمیونٹی نے اس اعزاز کو نہ صرف POC آئرلینڈ بلکہ پوری کمیونٹی کے لیے باعث فخر قرار دیتے ہوئے تمام ٹیم اور خصوصا تنظیم کے صدر رانا عثمان کو مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ اس طرح کی کاوشیں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔

(آر24 نیوز آئرلینڈ)

R24 News

About Author

You may also like

News

آئرلینڈ میں پاکستانی ناشتہ: ایک چیلنج بن چکا ہے

ڈبلن: آئرلینڈ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لیے اپنے وطن کے روایتی ناشتے کا لطف اٹھانا ایک مشکل امر بنتا
News

آئرلینڈ میں مکانات کی فراہمی، حکومت پُرعزم – پاکستانی کمیونٹی بھی متاثر

کارک (رپورٹ: R24 نمائندہ خصوصی) آئرلینڈ کے وزیراعظم (Taoiseach) مائیکل مارٹن نے کہا ہے کہ وہ ملک میں گھروں کی