آئرلینڈ میں پاکستانی پناہ گزین کے ساتھ بدسلوکی کی ویڈیو سامنے آگئی۔

آئرلینڈ میں حالیہ ایک واقعہ نے پاکستانی پناہ گزینوں کے حوالے سے ایک سنگین سوال اٹھایا ہے۔ R24 نیوز کے مطابق، ایک شہری نے پاکستانی پناہ گزین سے نہ صرف بدسلوکی کی بلکہ اسے “جانور” تک کہہ دیا۔ یہ افسوسناک گفتگو اس وقت سامنے آئی جب اس شخص نے پاکستانی پناہ گزین سے سوال کیا کہ وہ آئرلینڈ کیوں آیا ہے؟
لوکل شہری نے پاکستانی سے پوچھا، “آئرلینڈ ایک غیر محفوظ ملک ہے، پھر تم یہاں کیوں آئے ہو؟” اس کے ساتھ ہی اس نے پناہ گزین کو “جانور” جیسے غیر مہذب الفاظ سے نوازا، جس سے نہ صرف اس شخص کی بلکہ پاکستانی قوم کی عزت پر بھی سوال اٹھایا گیا۔ پناہ گزین نے جواب دیا کہ وہ پاکستان میں د گردی اور ایک خاص گروپ کے حملوں سے بچنے کے لیے یہاں پناہ لینے آیا ہے، لیکن لوکل شہری نے اس کا مذاق اُڑاتے ہوئے سخت الفاظ کا استعمال کیا۔
یہ واقعہ ایک طرف آئرلینڈ جیسے محفوظ ملک میں پناہ گزینوں کے لیے حالات کی عکاسی کرتا ہے، تو دوسری طرف اس نے پاکستانی قوم کی بھی بدنامی کی۔
اس قسم کی بدسلوکی اور توہین آمیز رویہ نہ صرف فرد کی عزت کو مجروح کرتا ہے، بلکہ یہ پورے ملک کی بدنامی کا باعث بنتا ہے۔ کیا پاکستانی پناہ گزینوں کی مشکلات کا مذاق اُڑانا درست ہے؟ اور کیا پاکستانی پناہ گزینوں یا کسی بھی طرع سے پاکستانی پاسپورٹ حاصل کر کے یہاں آنے والے پناہ گزینوں کا محاسبہ بھی ہونا چاہئے؟
آپ کا کیا خیال ہے؟ اس پر آپ کا ردعمل کیا ہوگا؟
https://www.facebook.com/Reporters24/videos/1768358207278440