نیس میں پاکستانی کمیونٹی کا شاندار افطار

ڈبلن (آر24 نیوز) – نیس کی پاکستانی کمیونٹی نے مونریڈ کمیونٹی سینٹر میں ایک شاندار افطار تقریب کا انعقاد کیا، جس میں 90 سے زائد افراد نے شرکت کی۔ یہ تقریب رمضان کی برکتوں کو بانٹنے اور کمیونٹی کو قریب لانے کا ایک خوبصورت موقع بنی۔
اجتماعی افطار اور نماز مغرب نے سب کو ایک خوبصورت دینی و سماجی ماحول فراہم کیا۔ بچوں کے لیے رمضان کوئز اور آرٹ اسٹیشن رکھا گیا، جہاں انہوں نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
خواتین نے گھریلو پکوانوں سے محفل کی رونق بڑھائی، جبکہ مقامی کاروباروں کی طرف سے دیے گئے ریفل ڈرا انعامات نے تقریب کو مزید یادگار بنا دیا، خاص طور پر گرانڈ پرائز نور فوڈز نیس کی جانب سے پیش کیا گیا۔
تقریب کی آرگنائزرز ڈاکٹر حامدہ اجمل اور ڈاکٹر سارہ احمد نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور وعدہ کیا کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی تقریبات کا انعقاد جاری رہے گا۔