News

آئرلینڈ میں رہنے والوں کے لیے اہم اطلاع: ہنگامی سفر سے قبل پاسپورٹ کی میعاد چیک کر لیں!

ڈبلن (خصوصی رپورٹ) – آئرلینڈ میں رہنے والے تمام شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ اپنی اور اپنے اہل خانہ کی سفری دستاویزات، خصوصاً پاسپورٹ کی میعاد، جلد از جلد چیک کر لیں تاکہ کسی ہنگامی صورتحال میں پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

آئرش پاسپورٹ سروس کی ڈائریکٹر اونا فینن (Una Fannon) نے آج آر ٹی ای ریڈیو ون (RTÉ Radio One) کے پروگرام “ٹوڈے وِد کلیئر برن” (Today with Claire Byrne) میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کسی بھی قسم کے سفر کا منصوبہ بنا رہے ہیں تو اپنا پاسپورٹ ابھی چیک کریں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ پاسپورٹ کی تجدید یا نئی درخواست کے عمل میں تاخیر ہو سکتی ہے، خاص طور پر جب لوگ آخری وقت میں درخواست دیتے ہیں۔

پاسپورٹ کے اجرا میں تاخیر اور فوری اپوائنٹمنٹ سسٹم

آن لائن تجدید کی صورت میں پاسپورٹ ملنے میں 10 سے 15 ورکنگ دن لگ سکتے ہیں، جبکہ پہلی بار درخواست دینے والوں کے لیے یہ دورانیہ 20 دن تک ہو سکتا ہے۔ کاغذی درخواستوں کے ذریعے اپلائی کرنے پر 8 ہفتے لگ سکتے ہیں۔

اونا فینن نے مزید بتایا کہ کچھ ممالک میں داخلے کے لیے پاسپورٹ کی معیاد کم از کم 6 ماہ ہونی چاہیے، اس لیے اگر کسی کا پاسپورٹ اگلے چند مہینوں میں ختم ہو رہا ہے، تو فوری طور پر تجدید کروانے کی ضرورت ہے۔

پاکستانی کمیونٹی کے لیے خاص ہدایت

آئرلینڈ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو خاص طور پر اس بات کا خیال رکھنا چاہیے، کیونکہ بعض اوقات انہیں والدین، رشتہ داروں کی بیماری یا کسی عزیز کے انتقال کے باعث ہنگامی طور پر پاکستان جانا پڑ سکتا ہے۔ اگر پاسپورٹ کی معیاد ختم ہو چکی ہو یا کسی فیملی ممبر کا پاسپورٹ نہ بنا ہو، تو یہ ایک بڑی پریشانی کا سبب بن سکتا ہے۔ اس لیے بہتر ہے کہ پہلے سے تیاری کر لی جائے۔

تمام شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنی اور اپنے اہل خانہ کی سفری دستاویزات وقت سے پہلے چیک کر لیں اور جلد از جلد ضروری اپڈیٹ کروا لیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

R24 News

About Author

You may also like

News

آئرلینڈ میں پاکستانی ناشتہ: ایک چیلنج بن چکا ہے

ڈبلن: آئرلینڈ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لیے اپنے وطن کے روایتی ناشتے کا لطف اٹھانا ایک مشکل امر بنتا
News

آئرلینڈ میں مکانات کی فراہمی، حکومت پُرعزم – پاکستانی کمیونٹی بھی متاثر

کارک (رپورٹ: R24 نمائندہ خصوصی) آئرلینڈ کے وزیراعظم (Taoiseach) مائیکل مارٹن نے کہا ہے کہ وہ ملک میں گھروں کی