عید الفطر 2025 پورٹ لیش

پورٹ لیش، آئرلینڈ میں مسلم کمیونٹی نے عید الفطر کی تقریب جوش و خروش سے منائی، جہاں نت نئے اقسام کے کھانوں سے لے کر بچوں کے لیے جمپنگ کاسل اور اسلامی کوئز کا انعقاد کیا گیا۔ کمیونٹی کے لیے یہ *”پاکستان سے دور، پاکستان جیسا ماحول”* تھا، جہاں بچوں اور بڑوں سب کے لیے مختلف قسم کی سرگرمیاں موجود تھیں۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا۔ غزہ اور پوری مسلم امہ کو درپیش مسائل پر ایک ٹیبلو کے ذریعے ننھے منھے بچوں نے اظہارِ یکجہتی پیش کی۔ اس موقع پر کمیونٹی نے جہاں اس پُرلطف تقریب سے لطف اٹھایا، وہیں منتظمین کی محنت اور کاوشوں کو بھی سراہا گیا۔ اس تقریب کو *”بہترین انتظام”* اور *”بچوں کے لیے مکمل تفریحی پیکج”* قرار دیا گیا۔
بچوں کو پاکستان سے دور پاکستان جیسا ماحول دینے کا مقصد انہیں اپنی دینی اور ثقافتی روایات سے جوڑے رکھنا ہے۔ لوگوں کی دلی خواہش ہے کہ پورٹ لیش میں اس طرح کی تقریبات ہوتی رہیں۔
ہم تمام منتظمین کے بے حد مشکور ہیں جن کی دن رات کی انتھک محنت سے یہ تقریب منعقد ہو سکی۔
تنظیمی ٹیم میں شامل محترم میاں سلمان صاحب، ڈاکٹر سعد ظہیر صاحب، ڈاکٹر ظفر الاسلام صاحب، ڈاکٹر معاذ سیرت صاحب، محترمہ ڈاکٹر صفاء مسعود، ڈاکٹر علینہ ظفر، ژوبیہ رشید اور ڈاکٹر خوشبو سحر صاحبہ ہیں۔
اس عید تقریب کے معاونین میں معروف کاروباری شخصیت محترم نعیم اقبال صاحب اور ان کی اہلیہ محترمہ سارہ ہرمنسن شامل ہیں، جن کا ہم تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔






