News

ڈنز سٹورز کے واؤچرز میں بڑی تبدیلی – خریداروں کے لیے خوشخبری

ڈبلن (آر24 نیوز) – آئرلینڈ میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے دوران صارفین کے لیے ایک اچھی خبر سامنے آئی ہے! ڈنز سٹورز نے اپنی مشہور €5 اور €10 واؤچر اسکیم میں بڑی تبدیلی کا اعلان کیا ہے، جس سے خریداروں کو مزید سہولت ملے گی۔

اب تک یہ واؤچرز صرف اسٹور میں استعمال کیے جا سکتے تھے، لیکن اب انہیں آن لائن خریداری پر بھی استعمال کیا جا سکے گا۔ اس تبدیلی کے بعد، جو لوگ ڈنز سٹورز کی ویب سائٹ سے گروسری آرڈر کرتے ہیں، وہ بھی Shop & Save واؤچرز سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

ڈنز سٹورز کے مطابق:

“2 اپریل سے، تمام صارفین اپنے واؤچرز کو نہ صرف اسٹور میں بلکہ آن لائن خریداری کے دوران بھی استعمال کر سکیں گے۔ اس کے لیے ضروری ہوگا کہ صارفین اپنا VALUEclub کارڈ اسکین کریں تاکہ واؤچرز ان کے آن لائن اکاؤنٹ میں شامل ہو سکیں۔”

یہ اعلان ان تمام افراد کے لیے خوشخبری ہے جو روزمرہ کی خریداری پر بچت کرنا چاہتے ہیں۔ اس نئی سہولت کے تحت، لوگ اسٹور پر جائے بغیر بھی رعایتی قیمتوں پر اشیاء خرید سکیں گے، جو کہ وقت اور پیسے دونوں کی بچت ہے۔

R24 News

About Author

You may also like

News

آئرلینڈ میں پاکستانی ناشتہ: ایک چیلنج بن چکا ہے

ڈبلن: آئرلینڈ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لیے اپنے وطن کے روایتی ناشتے کا لطف اٹھانا ایک مشکل امر بنتا
News

آئرلینڈ میں مکانات کی فراہمی، حکومت پُرعزم – پاکستانی کمیونٹی بھی متاثر

کارک (رپورٹ: R24 نمائندہ خصوصی) آئرلینڈ کے وزیراعظم (Taoiseach) مائیکل مارٹن نے کہا ہے کہ وہ ملک میں گھروں کی