News

لیمریک میں AIPPS کی جانب سے عید ملن پارٹی، نوجوان ڈاکٹرز اور اہل خانہ کی بڑی تعداد میں شرکت

ڈپٹی ہیڈ آف مشن پاکستان ایمبیسی کی خصوصی شرکت، بچوں کے لیے میجک شو اور تحائف، شرکاء نے مزیدار کھانوں کا لطف اٹھایا

لیمریک (رپورٹ: آر 24 نیوز)

آئرلینڈ کے شہر لیمریک میں پاکستانی پروفیشنلز کی تنظیم AIPPS کی جانب سے ساووئے ہوٹل میں ایک پروقار اور خوشگوار عید ملن پارٹی کا انعقاد کیا گیا، جس میں نوجوان ڈاکٹرز، ان کے اہل خانہ اور کمیونٹی کی نمایاں شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی پاکستان ایمبیسی ڈبلن کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن تھے، جنہوں نے AIPPS کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ تنظیم کی ایسی مثبت سرگرمیاں کمیونٹی کے اندر اتحاد اور ہم آہنگی کو فروغ دیتی ہیں۔

تقریب میں معروف سولیسیٹر عمران خورشید، ممتاز اکاؤنٹنٹ عرفان حمید سمیت دیگر مہمانوں کو اسٹیج پر بلا کر اظہارِ خیال کا موقع دیا گیا۔ مقررین نے اپنے خطابات میں AIPPS کی محنت، وژن اور کمیونٹی کے لیے خلوص کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

بچوں کے لیے خاص طور پر میجک شو کا اہتمام کیا گیا جسے بچوں نے بہت انجوائے کیا، جبکہ تقریب کے آخر میں تمام بچوں میں خوبصورت تحائف تقسیم کیے گئے۔

شرکاء نے روایتی اور مزیدار پاکستانی کھانوں کے ساتھ میٹھے پکوانوں کا بھی خوب لطف اٹھایا۔ خوشیوں سے بھرپور یہ تقریب دیر تک یاد رکھی جائے گی، جس نے پردیس میں بسنے والے پاکستانیوں کو عید کی خوشیوں میں یکجا کر دیا۔

R24 News

About Author

You may also like

News

آئرلینڈ میں پاکستانی ناشتہ: ایک چیلنج بن چکا ہے

ڈبلن: آئرلینڈ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لیے اپنے وطن کے روایتی ناشتے کا لطف اٹھانا ایک مشکل امر بنتا
News

آئرلینڈ میں مکانات کی فراہمی، حکومت پُرعزم – پاکستانی کمیونٹی بھی متاثر

کارک (رپورٹ: R24 نمائندہ خصوصی) آئرلینڈ کے وزیراعظم (Taoiseach) مائیکل مارٹن نے کہا ہے کہ وہ ملک میں گھروں کی