آئرلینڈ میں ملازمت اور لائسنس کے حصول کا سنہری موقع!

آئرش پاکستانی پروفیشنلز ایسوسی ایشن (Irish Pakistani Professionals Association – IPPA) آئرلینڈ میں مقیم پاکستانی ڈینٹسٹس ، فارماسسٹس ،اور فزیوتھراپسٹس کے لیے ایک خصوصی مفت ویبینار کا انعقاد کر رہا ہے۔
آئرلینڈ میں ان شعبوں میں ملازمت کے مواقع بڑھ رہے ہیں، لیکن کئی پاکستانی پروفیشنلز ابھی تک مناسب رہنمائی اور لائسنس کے حصول کے طریقہ کار سے ناواقف ہیں۔ اگر آپ ان شعبوں میں کام کرنا چاہتے ہیں، تو یہ ویبینار آپ کے لیے بہترین موقع ہے کہ آپ اپنے کوالیفیکیشنز کو تسلیم کروا کر آئرلینڈ میں رجسٹریشن کا عمل مکمل کریں۔
کون شرکت کر سکتا ہے؟
آئرلینڈ میں موجود تمام پاکستانی ڈینٹسٹس ،فارماسسٹس ، فزیوتھراپسٹس اور وہ افراد جو ان شعبوں میں کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔
موضوع :
پروفیشنل کوالیفیکیشنز (Qualifications) کی ٹرانسفر ،رجسٹریشن کا عمل، اور جاب مارکیٹ کے مواقع
فیس (Fee): بالکل مفت
اگر آپ یا آپ کے جاننے والے اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، تو برائے مہربانی یہ پیغام زیادہ سے زیادہ شیئر کریں!
رجسٹریشن کے لیے لنک:
آئرش پاکستانی پروفیشنلز ایسوسی ایشن (Irish Pakistani Professionals Association – IPPA) آئرلینڈ میں مقیم پاکستانی پروفیشنلز کی سب سے بڑی تنظیم ہے، جو مختلف شعبوں میں کام کرنے والے ماہرین کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔ IPPA کا مقصد پاکستانی کمیونٹی کو آئرلینڈ میں اپنے شعبے میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے ضروری وسائل، نیٹ ورکنگ کے مواقع، اور رہنمائی فراہم کرنا ہے۔
مزید معلومات کے لیے وزٹ کریں: www.ippaireland.ie
یہ ویبینار IPPA کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے اور فیس بک گروپ “Pakistani Women in Ireland” کے ممبران اس کی میزبانی کریں گے۔