Upcoming Events and Updates

آئرلینڈ کے شہر کارک میں پاکستانی کمیونٹی کا شاندار اقدام — “پریڈ آف نیشنز” میں بھرپور شرکت کا اعلان

کارک (خصوصی رپورٹ) — آئرلینڈ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی ایک بار پھر اپنی ثقافت، ہم آہنگی اور بھائی چارے کا خوبصورت مظاہرہ کرنے کے لیے تیار ہے۔ اس سال کارک میں منعقد ہونے والی “پریڈ آف نیشنز” میں پاکستانی کمیونٹی بھرپور انداز میں شرکت کرے گی۔ اس شاندار ایونٹ کا انعقاد SECAD اور دیگر گروپس کے تعاون سے کیا جا رہا ہے، جس کا مرکزی موضوع ہے “ایک بہتر دنیا کی تعمیر”۔

اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ یہ پریڈ نہ صرف آئرلینڈ میں بسنے والے تمام قوموں کے درمیان محبت اور اتحاد کو فروغ دے گی بلکہ پاکستانی ثقافت، رنگا رنگ لباس اور روایات کو اجاگر کرنے کا ایک سنہری موقع بھی ثابت ہوگی۔

کارک میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے افراد سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کرکے نہ صرف پاکستان کا پرچم بلند کریں بلکہ دنیا کو یہ پیغام دیں کہ پاکستانی قوم جہاں بھی ہو، امن، محبت اور بھائی چارے کا سفیر ہے۔

یاد رہے کہ سینٹ پیٹرک ڈے آئرلینڈ کا قومی تہوار ہے، اور اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی کا بھرپور شرکت کرنا دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے رشتے کو مزید مضبوط کرے گا۔

پاکستان زندہ باد — آئرلینڈ پائندہ باد!

R24 News

About Author

You may also like

Upcoming Events and Updates

The Pakistan Embassy will host an e-Kacheri on Zoom platform on Friday 28 February 2025

https://www.facebook.com/100079708574361/posts/618876934112587/
Upcoming Events and Updates

Pitch Perfect: Battle of the Start-Ups

Register to join the audience for the nail-biting final of ‘Pitch Perfect: Battle of the Start-Ups’ where some of Dublin’s most