News

ایمازون آئرلینڈ کے آغاز سے پاکستانی کاروباری افراد کو نئی امیدیں اور مواقع

ڈبلن (آر ٹو فور)آئرلینڈ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لیے خوشخبری کا ایک نیا باب کھل گیا ہے! Amazon.ie کے آغاز نے مقامی کاروباری افراد، خاص طور پر پاکستانی کمیونٹی کے چھوٹے تاجروں اور گھریلو صنعت کاروں کے لیے بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی کا نیا راستہ ہموار کر دیا ہے۔

نئی ویب سائٹ سے آئرلینڈ کے صارفین کو اضافی کسٹم چارجز سے نجات ملے گی، اور ایک روزہ ڈیلیوری اور خصوصی ڈیلز بھی دستیاب ہوں گی۔ اس اقدام کا مقصد چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری افراد کو ڈیجیٹل مارکیٹ تک پہنچنے میں مدد دینا ہے۔

کاروباری افراد کی رائے:

ذیشان وزیر، جو ڈبلن میں ایک چھوٹے پیمانے پر موبائیل فونز کا کاروبار کرتے ہیں، نے R24 News سے بات کرتے ہوئے کہا:

“یہ ایک زبردست موقع ہے۔ پہلے مجھے اپنی مصنوعات بیچنے کے لیے صرف ریٹیل پر انحصار کرنا پڑتا تھا۔ Amazon.ie کے ذریعے اب میری مصنوعات پورے آئرلینڈ اور یورپ میں پہنچ سکتی ہیں۔ میں نے پہلے ہی اپنے کاروبار کو آن لائن درج کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ یہ نہ صرف منافع بڑھائے گا بلکہ میرا برانڈ بھی پہچانا جائے گا۔”

فاطمہ جمیل، جو گھریلو سطح پر دستکاری اور روایتی کڑھائی والے کپڑے تیار کرتی ہیں، نے اپنے تجربے کا اظہار کرتے ہوئے کہا:

“میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں اپنے ہاتھ سے بنی ہوئی چیزیں آئرلینڈ سے باہر بھی بیچ پاؤں گی۔ میرے زیادہ تر گاہک پاکستانی کمیونٹی کے افراد تھے۔ اب ایمیزون پر موجود ہونے سے، میری مصنوعات مختلف قومیتوں کے لوگوں تک پہنچ سکیں گی۔ میں نے امید باندھی ہے کہ یہ میرا کاروبار ایک نئے لیول تک لے جائے گا، اور میں زیادہ آرڈرز کے لیے مزید خواتین کو بھی کام پر لگا سکوں گی۔”

آئرلینڈ میں پہلے ہی Amazon کے 6500 سے زائد ملازمین ڈبلن، کارک اور ڈروہڈا میں کام کر رہے ہیں، اور اس نئے پلیٹ فارم سے مزید روزگار کے مواقع بھی پیدا ہونے کی امید ہے۔

امید کی جارہی ہے کہ پاکستانی کمیونٹی کو اس موقع سے فائدہ اٹھائے گی اور اپنے کاروبار کو جدید آن لائن مارکیٹ تک لے جانے کے لئے آن لائن پلیٹ فارمز کا استعمال کرے گی، اور عالمی سطح پر اپنی شناخت بنانے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروبار کو وسعت بھی دیں گے۔

R24 News

About Author

You may also like

News

آئرلینڈ میں پاکستانی ناشتہ: ایک چیلنج بن چکا ہے

ڈبلن: آئرلینڈ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لیے اپنے وطن کے روایتی ناشتے کا لطف اٹھانا ایک مشکل امر بنتا
News

آئرلینڈ میں مکانات کی فراہمی، حکومت پُرعزم – پاکستانی کمیونٹی بھی متاثر

کارک (رپورٹ: R24 نمائندہ خصوصی) آئرلینڈ کے وزیراعظم (Taoiseach) مائیکل مارٹن نے کہا ہے کہ وہ ملک میں گھروں کی