News

آئرلینڈ میں عیدالفطر کے دوران کوڑا اٹھانے والی سروس کی دو روزہ ہڑتال کا اعلان، وزیر ماحولیات سے ملاقات کا مطالبہ!

آئرلینڈ میں (بورڈ نا مونا) ری سائیکلنگ کے ملازمین نے 2 اور 3 اپریل کو دو روزہ ہڑتال کا اعلان کیا ہے، جس کے نتیجے میں گھریلو اور کاروباری کوڑا کرکٹ جمع کرنے کی خدمات متاثر ہوں گی۔ یہ ہڑتال کارلو، ڈبلن، کیلدیر، لاویس، لمریک، لاوتھ، آفیلی، میتھ، ٹیپرری، ویسٹ میتھ، ویکسفورڈ اور وِکلو میں سروسز کو متاثر کرے گی۔

انہی دنوں آئرلینڈ میں مسلم کمیونٹی عیدالفطر کا مقدس تہوار منائے گی۔ مہمانوں کی آمدورفت اور دعوتوں کی بھرمار کے باعث ہر گھر میں کوڑا معمول سے زیادہ ہوگا۔ اس دوران کوڑا نہ اٹھنے سے ہر گھر کے کوڑا دان بھر جانے کا خدشہ ہے، جس سے صفائی، بدبو اور صحت کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ کمیونٹی سے گزارش ہے کہ اضافی کوڑے کے لیے پیشگی انتظامات کریں اور اضافی بیگز کا بندوبست ضرور کریں۔

سِپٹو (SIPTU) یونین کا کہنا ہے کہ بورڈ نا مونا ری سائیکلنگ کمپنی کو خفیہ طور پر KWD ری سائیکلنگ کو بیچا جا رہا ہے، جبکہ ملازمین کے روزگار کی شرائط کو قانونی تحفظ فراہم نہیں کیا جا رہا۔ یونین کے نمائندے نے الزام لگایا ہے کہ کمپنی کے انتظامیہ نے ملازمین کے مستقبل کے تحفظ کے لیے کوئی گارنٹی نہیں دی۔

یونین کے نمائندے نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر برائے ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی اور توانائی، دارا او برائن (Darragh O’Brien) سے ملاقات کی جائے تاکہ اس اہم عوامی خدمت کی نجکاری اور ملازمین کے حقوق کے تحفظ پر بات چیت کی جا سکے۔ یونین نے واضح کیا کہ وزیر ماحولیات کے پاس یہ اختیار ہے کہ وہ اس فروخت کو روکے اور ملازمین کے حقوق کو قانونی تحفظ فراہم کرے۔

ہماری کمیونٹی سے گزارش ہے کہ وہ ان دنوں احتیاط سے کام لے، اضافی کوڑے کے لیے پہلے سے ہی انتظامات کرے، تاکہ عید کے پرمسرت موقع پر تکلیف سے بچا جا سکے۔

R24 News

About Author

You may also like

News

آئرلینڈ میں پاکستانی ناشتہ: ایک چیلنج بن چکا ہے

ڈبلن: آئرلینڈ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لیے اپنے وطن کے روایتی ناشتے کا لطف اٹھانا ایک مشکل امر بنتا
News

آئرلینڈ میں مکانات کی فراہمی، حکومت پُرعزم – پاکستانی کمیونٹی بھی متاثر

کارک (رپورٹ: R24 نمائندہ خصوصی) آئرلینڈ کے وزیراعظم (Taoiseach) مائیکل مارٹن نے کہا ہے کہ وہ ملک میں گھروں کی