آئرلینڈ میں رہنے والوں کے لیے اہم خبر – 450 یورو فی ہفتہ جاب سیکرز بینیفٹ

ڈبلن (آر24 نیوز) – آئرلینڈ میں مقیم افراد کے لیے ایک اہم اعلان! حکومت نے جاب سیکرز بینیفٹ کے حوالے سے نئی پالیسی متعارف کروائی ہے، جو 31 مارچ کے بعد کی جانے والی نئی درخواستوں پر لاگو ہوگی۔
یہ ایک ملازمت سے متعلق ادائیگی ہے، جس کا مطلب ہے کہ اگر آپ پہلے کام کر رہے تھے، آپ کے کاغذات مکمل ہیں، اور آپ کی ہفتہ وار آمدنی 800 یورو یا اس سے زیادہ تھی، تو آپ 450 یورو فی ہفتہ تک وصول کرنے کے اہل ہو سکتے ہیں۔
• یہ اسکیم صرف نئے درخواست دہندگان کے لیے ہے، موجودہ وصول کنندگان پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔
• اگر آپ پہلے سے جاب سیکرز بینیفٹ پر ہیں، تو آپ کی موجودہ ادائیگی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی، چاہے آپ ایک دن پہلے ہی اس پر آئے ہوں۔
• زیادہ سے زیادہ 450 یورو فی ہفتہ کی ادائیگی صرف 12 ہفتوں کے لیے ہوگی، اس کے بعد رقم میں کمی کی جائے گی۔
• یہ ایک عارضی سہولت ہے جو روزگار کے فوری نقصان کے اثرات کو کم کرنے کے لیے متعارف کرائی گئی ہے۔
گزشتہ چند ہفتوں میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے اس بینیفٹ میں اضافے سے متعلق کئی سوالات موصول ہوئے ہیں، لیکن واضح رہے کہ یہ اضافہ صرف نئے درخواست دہندگان کے لیے ہے، موجودہ وصول کنندگان کے لیے نہیں۔
مزید معلومات کے لیے سرکاری ویب سائٹ یا متعلقہ ادارے سے رابطہ کریں۔