News

آئی پی پی اے افطار ایونٹ میں آئرش منسٹر نیل رچمنڈ کی شرکت۔

آئرش پاکستانی پروفیشنلز ایسوسی ایشن (IPPA) نے اپنی ایگزیکٹو کمیٹی کے ساتھ ایک خوبصورت افطار تقریب کا انعقاد کیا، جس میں آئرلینڈ کے وزیر نیل رچمنڈ مہمانِ خصوصی تھے۔ منسٹر رچمنڈ کو اجرک اور سواتی ٹوپی کا تحفہ پیش کیا گیا، جو دونوں ممالک کے ثقافتی رشتے کی علامت ہے۔

اپنے خطاب میں منسٹر نے IPPA کی تیز رفتار ترقی اور آئرلینڈ میں پاکستانی کمیونٹی کے لیے اس کے مثبت کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے دروازے ہمیشہ پاکستانی پروفیشنلز کے لیے کھلے ہیں اور وہ پاکستانی پروفیشنلز کو یقین دلاتے ہیں کہ ان کے مسائل فوری حل کئے جائیں گے۔

تقریب میں دو طرفہ تعلقات، ثقافتی ہم آہنگی اور مستقبل میں تعاون بڑھانے پر بھی گفتگو ہوئی۔

آئرش پاکستانیز پروفیشنل ایسوسی ایشن گزشتہ چند برسوں سے آئرلینڈ میں پاکستانی پروفشنلز کے لئے گرہ قدر خدمات سرانجام دینے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بڑھانے میں بھی کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں۔

R24 News

About Author

You may also like

News

آئرلینڈ میں پاکستانی ناشتہ: ایک چیلنج بن چکا ہے

ڈبلن: آئرلینڈ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لیے اپنے وطن کے روایتی ناشتے کا لطف اٹھانا ایک مشکل امر بنتا
News

آئرلینڈ میں مکانات کی فراہمی، حکومت پُرعزم – پاکستانی کمیونٹی بھی متاثر

کارک (رپورٹ: R24 نمائندہ خصوصی) آئرلینڈ کے وزیراعظم (Taoiseach) مائیکل مارٹن نے کہا ہے کہ وہ ملک میں گھروں کی