News

آئرلینڈ میں پانی کے نئے بلز: عوام پر ایک اور بوجھ — پاکستانی کمیونٹی بھی پریشان

ڈبلن (آر24 نیوز): آئرلینڈ میں حکومت کی جانب سے پانی کے نئے چارجز متعارف کرانے کا منصوبہ زور پکڑ رہا ہے، جسے عوام کے لیے ایک اور معاشی بوجھ سمجھا جا رہا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ چارجز “اضافی پانی کے استعمال” کو کنٹرول کرنے کے لیے ہیں، مگر عوامی حلقوں کا ماننا ہے کہ یہ ایک اور خفیہ ٹیکس ہے، جو براہ راست شہریوں کی جیب پر حملہ کرے گا۔

آر24 نیوز سے بات کرتے ہوئے مختلف افراد نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا:

ڈبلن میں مقیم پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کامران علی نے کہا:

پہلے بجلی اور گیس کے بلز بڑھا دیے، اب پانی پر بھی ٹیکس لگا رہے ہیں۔ ہم محنت مزدوری کر کے گزارہ کرتے ہیں، ہر مہینے بمشکل پیسے بچتے ہیں، یہ بلز ہمیں مزید پریشان کر دیں گے۔

ایک پاکستانی خاتون، عائشہ بٹ، جو یہاں نرس کے طور پر کام کر رہی ہیں، نے کہا:

میں گھر کے اخراجات اور پاکستان میں والدین کو پیسے بھیجنے کے درمیان پہلے ہی توازن برقرار رکھنے کی کوشش کر رہی ہوں۔ اگر پانی کے یہ نئے چارجز بھی لگ گئے تو حالات مزید خراب ہو جائیں گے۔

آئرلینڈ میں پانی کی ضیاع کی بڑی وجہ پرانی پائپ لائنز اور انفراسٹرکچر ہے، جس کی مرمت حکومت کے بجائے عوام پر ڈالنے کی تیاری ہو رہی ہے۔

آئرلینڈ میں بنیادی ضروریات کو کاروبار بنانے کا سلسلہ بڑھتا جا رہا ہے۔ پہلے بجلی، اب پانی — ایسا لگتا ہے کہ عوامی سہولیات کو منافع بخش کمپنیوں کے حوالے کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،

آئرلینڈ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی، جو زیادہ تر محنت کش طبقے اور پروفیشنلز پر مشتمل ہے، پہلے ہی رہائش، صحت، اور تعلیم کے اخراجات سے پریشان ہے۔ ان میں سے بیشتر افراد کرائے کے گھروں میں رہتے ہیں، جہاں پانی کی لیکیج پر قابو پانا ان کے بس میں نہیں ہوتا، مگر نئے قانون کے مطابق اس کی سزا بھی انہیں ہی بھگتنی پڑے گی کیونکہ وہ مالک مکان کو مرمت پر مجبور نہیں کر سکتے، اور بلز انہیں بھرنے ہوں گے۔

ماہرین کے مطابق آئرلینڈ میں بجلی کی نجکاری کے بعد بجلی کے بلز یورپ میں سب سے مہنگے ہو چکے ہیں — اب خدشہ ہے کہ “آئرش واٹر” کو بھی نجکاری کی طرف لے جایا جا رہا ہے، جس سے پانی بھی مہنگا ہو جائے گا اور عوام مزید مشکلات میں گھر جائیں گے۔

R24 News

About Author

You may also like

News

آئرلینڈ میں پاکستانی ناشتہ: ایک چیلنج بن چکا ہے

ڈبلن: آئرلینڈ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لیے اپنے وطن کے روایتی ناشتے کا لطف اٹھانا ایک مشکل امر بنتا
News

آئرلینڈ میں مکانات کی فراہمی، حکومت پُرعزم – پاکستانی کمیونٹی بھی متاثر

کارک (رپورٹ: R24 نمائندہ خصوصی) آئرلینڈ کے وزیراعظم (Taoiseach) مائیکل مارٹن نے کہا ہے کہ وہ ملک میں گھروں کی