پاکستان آئرلینڈ بزنس کونسل نیٹ ورک میٹنگ – کاروباری تعاون کے نئے مواقع پر گفتگو

ڈبلن: (آر24 نیوز) پاکستان آئرلینڈ بزنس کونسل (PIBC) کی نیٹ ورک میٹنگ آج 28 مارچ کو RDS ممبر کلب میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت جوائنٹ چیئرمین ڈیمن گلن نے کی۔
میٹنگ میں PIBC کے صدر عرفان حامد نے آئندہ پاکستان بزنس ڈیلیگیشن کے دورے پر روشنی ڈالی اور دونوں ممالک کے کاروباری اداروں کے درمیان تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
مزید برآں، ڈیئرموٹ گلن (GDTek) نے مصنوعی ذہانت (AI) کے کاروباری امور میں کردار پر ایک بہترین پریزنٹیشن دی۔ انہوں نے وضاحت کی کہ کس طرح کاروبار آٹومیشن اور AI سے استفادہ کرتے ہوئے اپنی کارکردگی کو بہتر بنا سکتے ہیں۔
میٹنگ کے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا گیا اور پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان مضبوط کاروباری روابط کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔