News

بچوں کے نام پر سیاست؟ ڈبل چائلڈ بینیفٹ کی ادائیگی موخر

ڈبلن (آر24 نیوز) — آئرلینڈ کے عام انتخابات سے قبل اس وقت کے وزیرِ اعظم سائمن ہیرس کی جانب سے ایک اہم وعدہ کیا گیا تھا کہ سال کے آخر میں بچوں کے لیے ڈبل چائلڈ بینیفٹ (Child Benefit) کی ادائیگی کی جائے گی، تاکہ والدین کو اسکول سیزن سے قبل مالی ریلیف مل سکے۔ لیکن اب یہ وعدہ وفا ہوتا دکھائی نہیں دے رہا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق موجودہ بجٹ میں ایسی کوئی منظوری موجود نہیں ہے جس کے تحت والدین کو دوبارہ ڈبل چائلڈ بینیفٹ کی رقم دی جائے۔ ایسے میں وہ ہزاروں خاندان جو اس امدادی رقم پر انحصار کر رہے تھے، خاص کر جب اسکول دوبارہ کھلنے والے ہوں، سخت مایوسی کا شکار ہوں گے۔

حکومت اس معاملے کو “پریزنٹیشن” کے ذریعے مثبت رنگ دینے کی کوشش کر رہی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ “ہم بچوں کو گرم اسکول کھانوں کی سہولت دے رہے ہیں”، گویا شاید اب چائلڈ بینیفٹ کی اتنی ضرورت نہیں رہی۔ تاہم، والدین کی بڑی تعداد کا کہنا ہے کہ یہ اسکول کھانے نہ تو بچوں کو پسند آتے ہیں اور نہ ہی اس سہولت سے حقیقی فائدہ ہو رہا ہے اور اگر ہاٹ فوڈ سے فائدہ پہنچ بھی رہا ہے تو اس سہولت کو کاسٹ آف لیوینگ کے ساتھ نتھی نہیں کیا جا سکتا۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس حکومت نے دو بار ڈبل چائلڈ بینیفٹ دیا تھا — نومبر اور دسمبر میں — جس کے تحت والدین کو ہر بچے کے لیے €280 فی قسط ملی تھی، یعنی کل €560 فی بچہ۔ اس سال فی الحال ایسی کسی ادائیگی کی کوئی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

سوال یہ ہے کہ اگر حکومت واقعی بچوں کی فلاح کے لیے سنجیدہ ہے تو یہ بنیادی مالی سہولت کیوں بند کی جا رہی ہے؟ کیا یہ صرف ایک انتخابی وعدہ تھا، جو اب وقت آنے پر نظرانداز کر دیا گیا ہے؟

R24 News

About Author

You may also like

News

آئرلینڈ میں پاکستانی ناشتہ: ایک چیلنج بن چکا ہے

ڈبلن: آئرلینڈ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لیے اپنے وطن کے روایتی ناشتے کا لطف اٹھانا ایک مشکل امر بنتا
News

آئرلینڈ میں مکانات کی فراہمی، حکومت پُرعزم – پاکستانی کمیونٹی بھی متاثر

کارک (رپورٹ: R24 نمائندہ خصوصی) آئرلینڈ کے وزیراعظم (Taoiseach) مائیکل مارٹن نے کہا ہے کہ وہ ملک میں گھروں کی