News

آئرلینڈ اور پاکستان کے درمیان تجارتی روابط کے نئے دور کا آغاز – آئرش سفارتخانے کا فعال کردار ادا کرنے کا عندیہ۔

اسلام آباد (رپورٹ: آر 24 نیوز)

اسلام آباد میں قائم آئرلینڈ کے سفارتخانے کی جانب سے پاکستان میں پہلی بار سینٹ پیٹرک ڈے کی تقریب منعقد کرنے کے ساتھ ساتھ کاروباری اور تجارتی روابط بڑھانے کے لئے کاوشیں شروع کر دی ہیں، اسی سلسلے میں آئرلینڈ میں مقیم پاکستانی کاروباری شخصیت عاصم ستار کو دونوں ممالک کے کاروباری سرگرمیوں کو تیز کرنے کے لئے مدعو کیا گیا۔

عاصم ستار نے آئرلینڈ کی سفیر محترمہ میری او نیل (Mary O’Neill) اور ڈپٹی ہیڈ آف مشن مسٹر ڈیکلن جانسٹن (Daclon Johnston) سے تفصیلی ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری، کاروباری تعاون، اور مستقبل کے منصوبوں پر گہرائی سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

عاصم ستار کا کہنا تھا کہ آئرلینڈ پاکستان کے لیے صرف ایک یورپی ملک نہیں رہا، بلکہ اب ایک معاشی پارٹنر کی صورت اختیار کر رہا ہے۔ آئرلینڈ کی اسٹریٹجک پوزیشن پاکستانی کاروباری طبقے کے لیے یورپی یونین تک رسائی کے لیے ایک “گیٹ وے” بن سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئرش سفارتخانہ اب صرف ویزہ یا کونسولر امور تک محدود نہیں، بلکہ وہ پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان تجارت، تعلیم، اور دیگر اہم شعبوں میں مضبوط روابط کے قیام کے لیے عملی اقدامات کر رہا ہے۔

اس سے ایک روز قبل سینٹ پیٹرک ڈے کی تقریب میں شرکت کے حوالے سے عاصم ستار نے بتایا کہ یہ صرف ایک ثقافتی ایونٹ نہیں بلکہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط ہوتے تعلقات کی علامت ہے اور اس تقریب میں لوکل پاکستانی تنظیموں کے ساتھ ساتھ آئرلینڈ سے پی او سی جیسی تنظیم کی شمولیت بھی دونوں ممالک کے ثقافتی روابط بڑھانے میں مدد گار ثابت ہو گی۔

پاکستانی کاروباری افراد کے لیے یہ ایک نادر موقع ہے کہ وہ آئرلینڈ کو یورپی منڈیوں میں داخلے کے لیے استعمال کریں، مشترکہ منصوبوں، برآمدات اور تجارتی وفود کے ذریعے دونوں ممالک کی معیشتوں کو فائدہ پہنچایا جا سکتا ہے۔

آئرلینڈ میں پاکستانی کمیونٹی کی موجودگی اور تجربہ اب آئرش مارکیٹ کو پاکستانی برآمدات کے لیے ایک اہم مرکز بنا سکتا ہے۔

R24 News

About Author

You may also like

News

آئرلینڈ میں پاکستانی ناشتہ: ایک چیلنج بن چکا ہے

ڈبلن: آئرلینڈ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لیے اپنے وطن کے روایتی ناشتے کا لطف اٹھانا ایک مشکل امر بنتا
News

آئرلینڈ میں مکانات کی فراہمی، حکومت پُرعزم – پاکستانی کمیونٹی بھی متاثر

کارک (رپورٹ: R24 نمائندہ خصوصی) آئرلینڈ کے وزیراعظم (Taoiseach) مائیکل مارٹن نے کہا ہے کہ وہ ملک میں گھروں کی